نئی دہلی: بہار میں بکسر ضلع کے ڈمراﺅں سب ڈویژنل اسپتال میں ڈلیوری کیلئے آئی ایک خاتون کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد اسپتال کی تمام طبی
خدمات کو آئندہ حکم تک بند کر دیا گیا ہے۔
کورونا پازیٹیو خاتون کے ڈیلیوری سے متعلق اطلاع ملنے کے بعد ضلع ہیلتھ کمیٹی نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ڈمراﺅں سب ڈویژن کی تمام طبی خدمات کو آئندہ حکم تک بند کر دیا ہے۔
اس دوران کسی بھی قسم کی صحت خدمات بکسر صدراسپتال سے دی جائیں گی ۔
اسپتال کو روزانہ سوڈیو یم ہائپو کلورائٹ سے سینیٹائز کرنے اور اسپتال میں کسی بھی قسم کی سرگرمی کو روکنے کویقینی بنانے کیلئے 24 گھنٹے سیکوریٹی اہلکار تعینات کرنے
کی ہدایت دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ 13 اپریل کو اسپتال میں ایک خاتون کی ڈیلیوری کرائی گئی تھی ۔ اس کے بعد خاتون کورونا پازیٹیو پائی گئی ۔ حالانکہ اچھی بات یہ ہے کہ نوزائیدہ کو کورونا
انفیکشن نہیں ہے۔
کورونا پازیٹیو ملنے کے بعد اسپتال کے ڈاکٹروں سمیت 9 طبی عملوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ان کے سیمپل کو جانچ کیلئے بھیجا گیا ہے ۔ ضلع ہیلتھ کمیٹی کے ذریعہ بھیجے
گئے خط میں سول سرجن ڈاکٹر اوشا ورما نے کہا کہ سب ڈویژنل اسپتال بند رہنے کے دوران سبھی طبی سہولیات کو صدراس اسپتال میں منتقل کیاجائے گا۔
کورونا: ڈمراﺅں سب ڈویژنل اسپتال میں طبی خدمات بند
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS