نئی دہلی: ملک گیر کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے مد نظر بروز منگل یعنی آج شام 4 بجے ساؤتھ بلاک میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی سربراہی میں وزراء کے ایک گروپ کی میٹنگ رکھی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں 3 مئی کے بعد ریلیف دینے اور رعایت دینے پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق،لاک ڈاؤن میں کئی طرح کی نرمی پر تبادلہ خیال ممکن ہے۔ ذرائع کے مطابق 3 مئی کے بعد لاک ڈاؤن میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ لاک ڈاؤن کے بعد حالات کے مد نظر کچھ شرائط کے ساتھ نرمی کی جائے گی، لیکن معاشرتی دوری اور ماسک لگانا ضروری ہوگا۔ ابھی توقع نہیں کی جا رہی ہے کہ ٹرین اور ہوائی جہاز کی سہولیات پر رعایت ملنے کی امید نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بعد دی جانے والی رعایت ہر جگہ نہیں ہوگی ، صرف گرین زون میں ہی یہ رعایات ممکن ہیں۔ کنٹینمنٹ زون کے مطابق ریڈ زون کو متعین کیا جائے گا۔ زون کا مختصر وقفوں سے اندازہ کیا جائے گا۔ ٹرین اور ہوائی
سروسز کا فی الحال شروع ہونا مشکل ہے۔صرف شہر میں ہی آنے جانے کی منظوری دی جاسکتی ہے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
!کورونا لاک ڈاؤن: وزیر دفاع کی میٹنگ میں لاک ڈاؤن میں نرمی پر تبادلہ خیال
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS