بغداد: عراق کے صوبہ کرکوک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد تنظیم داعش کے چار دہشت گرد ہلا ک ہو گئے اور اس دوران دو فوجی بھی زخمی ہو گئے۔
پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ شمالی صوبہ کرکوک میں وفاقی پولیس اور نیم فوجی دستوں الحشد الشعبی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کرکوک کے دارالحکومت میں ایک گاؤں میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور اس دوران دو فوجی اور
تین شہری زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ ایک دیگر واقعہ میں صوبہ دیالہ کے دارالحکومت میں ناکے پر ڈیوٹی کر رہے ایک پولیس اہلکار کو داعش کے دہشت گردوں نے سناپر سے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ کی جانچ
کی جا رہی ہے اور اس طرح کے حملوں کے پیچھے زیادہ تر داعش کا ہی ہاتھ ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ سنہ 2017 میں عراقی سکیورٹی فورسز کی طرف سے داعش کو شکست دینے کے بعد ملک کی سکیورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی
ہے لیکن داعش کے دہشت گرد صرف دور دراز علاقوں میں چھپ کر سکیورٹی فورسز پر حملہ کرتے ہیں۔