کرونا کی وجہ سے حضرت شیخ داودؒ کے عرس میں شرکت ممکن نہیں

    0

    سرینگر:صریرخالد،ایس این بی
    سرینگر کے بٹہ مالو علاقہ میں واقع ایک بزرگ، حضرت شیخ داودؒ المعروف بتہ مول صاب ،کے عرس کے موقعہ پر روایات کے برعکس لوگ یہاں اجتماعی طور حاضری نہ دے سکے۔ تاہم حقانی میموریل ٹرسٹ نے ایک آن لائن سمپوزیم کا انعقاد کرکے مذکورہ بزرگ کی حیات و خدمات کو اُجاگر کیا۔
    ٹرسٹ کی جانب سے موصولہ ایک بیان کے مطابق سمپوزیم میں کئی علمإ اور سکالروں نے شرکت کی اور حضرت شیخ داودؒ کی زندگی کے مختلف گوشوں کے بارے میں بیان کیا۔ مقرنین میں ٹرسٹ کے چیرمین و سجادہ نشین خانقاہِ حقانیہ سید حمید اللہ حقانی ،مولانا انجنییر نزیر احمد پانپوری،سید بلال کرمانی،مولانا مبارک حسین نعمانی ،امتیاز آفرین،ڈاکٹر تنویر  حیات،مولانا سمیع اللہ بٹ،اور  مولانا جاوید شامل تھے جنہوں نے حضرت شیخ داودؒ  کی سیرت بیان کی۔ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری  بشیر احمد ڈار نے کہا کہ بزرگانِ دین نے خدمت خلق کی جو تعلیم دی ہے ،کووِڈ19-کی وجہ سے پیدا شدہ حالات کے جیسے بحران کے دوران ،اسکی اہمیت دوبالا ہوجاتی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS