کیلیفورنیا: امریکی طبی تحقیقاتی ادارے جیلیڈ سائنسز بائیو فارما سیوٹیکل نے
کووڈ 19 وبا کا شافی علاج ریمڈِسیوِ نامی دوا کی شکل میں ڈھونڈ لیا ہے۔
اس دوا کی آزمائش ایسے بندروں پر شروع کی گئی ہے، جن کو پہلے کورونا وائرس کی نئی قسم سے متاثر کیا گیا تھا۔
ابتدائی نتائج کے مطابق بیمار بندروں میں دوا کے مثبت اثرات مرتب ہونے لگے ہیں۔ یعنی بندر صحت یاب ہونے لگے ہیں۔
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک بائیس لاکھ سےزیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ کئی ملکوں بشمول امریکہ میں اس کے علاج کے لیے دوا بنانے کی کوششیں چل رہی ہیں۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ نے ایک پریس ریلیز میں خبر دی ہے کہ ریمڈِسیوِر کے بندروں پر ٹیسٹ کے جو مثبت کلینیکل نتائج سامنے آئے ہیں وہ بڑے ہی حوصلہ افزا ہیں۔
ریمڈِسیوِر پر تجربات امریکہ کے قومی ادارے این آئی ایچ کی نگرانی میں کئے جا رہے ہیں۔ اس دوا کی باضابطہ منظوری سے پہلے اسے وائرس میں مبتلا ایسے مریضوں کے ایک گروپ پر بھی آزمایا جائے گا۔ اس دوا کا بنیادی کام انسانی بدن میں داخل ہو کر کووڈ انیس بیماری کے وائرس کی کسی بھی شکل کو پوری طرح ہلاک یا ختم کر دینا ہے۔
کووڈ- 19 کی دوا تیار، بندروں پر کامیاب آزمائش
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS