کورونا وائرس: ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں دوران991 نئے کیسز،43 ہلاکتیں

0

نئی دہلی: اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ، جہاں ہندوستان ایک اہم کردار ادا کرتا نظر آتا ہے۔ ہفتے کی شام وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان میں اس خطرناک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 14793 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 488 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران991 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،اور اس وبا سے 36 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ دوسری جانب اس بیماری سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ نظر آیا ہے ، جو بڑھ کر اب 2015 ہو گئی ہے ۔ ہے واضح رہے کہ کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کو اب 3 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب مرکزی حکومت کورونا سے نپٹنے کے لیے دیگر تیاریوں پر مستقل ذہن سازی کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں آج وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی سربراہی میں مرکزی وزراء کی ایک میٹنگ ہوئی۔ اس اجلاس میں متعدد وزراء موجود تھے ، جن میں پیوش گوئل ، پرکاش جاوڈیکر ، اسمرتی ایرانی ، دھرمیندر پردھان ، رمیش پوکھریال نشنک ، گیریراج سنگھ ، سنتوش گنگوار ، رام ولاس پاسوان سمیت کئی وزراء موجود تھے ، یہ میٹنگ راج ناتھ سنگھ کی دہلی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی تھی۔ وزیر دفاع نے ملاقات کے بعد ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا ' کورونا وائرس کی صورتحال پر ہم نے تمام وزراء سے  تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے لوگوں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور لوگوں کو راحت فراہم کرنے میں وزارتیں کیا کردار ادا کرسکتی ہیں اس پر بھی بات چیت کی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS