نئی دہلی: کورونا وائرس کے بحران کے سبب ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث ہر طرح کی ٹرانسپورٹ خدمات بند ہیں۔ ٹرینوں، بسوں اور ایئر لائنز پر بھی 3 مئی تک پابندی عائد ہے۔ اس ہی دوران ایئر انڈیا نے ٹکٹوں کی بکنگ شروع کردی ہے۔ جس کی معلومات ائیر انڈیا کی ویب سائٹ پر بھی دی گئی ہیں۔
ایئر لائن نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے، "کوروناوائرس کے ملک گیر بحران کے پیش نظر ہم نے گھریلو پروازوں کے لئے 3 مئی 2020 تک اور بین الاقوامی ٹکٹوں کی بکنگ کے لئے 31 مئی 2020 تک ٹکٹوں کی بکنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔ حالاںکہ 4 مئی سے منتخب گھریلو پروازوں اور یکم جون 2020 سے بین الاقوامی پروازوں کے لئے ٹکٹوں کا بکنگ جاری ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ایئر انڈیا بی-787طیارہ ہفتہ کی صبح دہلی سے چین کے گوانگجھو کے لئے روانہ ہوا ہے اور طیارہ وہاں سے طبی سامان لائے گا۔ بدھ کے روز کمپنی نے کہا تھا کہ اس کے ہوائی جہاز ایک ہی دن میں شنگھائی اور ہانگ کانگ سےکووڈ-19 سے متعلق 170 ٹن طبی مواد لے کر آئے تھے۔
کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کو روکنے کے لئے ، 25 مارچ سے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ لاک ڈاؤن کا پہلا مرحلہ 25 مارچ سے 14 اپریل تک تھا۔ 14 اپریل کو وزیر اعظم مودی نے اس میں 3 مئی تک توسیع کا اعلان کیا تھا۔
ایئر انڈیا نے منتخب گھریلو راستوں کے لئے ٹکٹوں کی بکنگ شروع کی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS