جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2605پہنچی

    0

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس’كووڈ -19‘سے 14 افراد موت ہوئی ہیں اور اس دوران 99نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2605 ہو گئی ہے۔ وزیر صحت زویلی میخیز  نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ میخیز نے کہا’بڑے 
    دکھ کے ساتھ مطلع کرنا پڑ رہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے  ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 48 ہو گئی ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے 
    لیمپوپو اور ایسٹرن کیپ صوبے  میں کورونا سے ہلاکت کا پہلا کیس درج کیا گیا ہے۔ وزیر نے بتایا کہ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2605 ہو گئی ہے اور 969 معاملات کے ساتھ  خاوتنگ افریقہ وبا کا مرکز بنا ہوا ہے۔ خاو تنگ کے بعد ویسٹرن کیپ میں 675 اور کوازولو ناتال میں 539 کیسز 
    سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کی بڑھتی ہوئی تعداد سے بھی پرجوش ہیں۔ جنوبی افریقہ کے تمام 9 صوبوں میں اب 
    تک کورونا کے مجموعی 903 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں پانچ مارچ کو پہلا کیس سامنے آیا تھا اور اس وقت افریقی براعظموں میں یہاں 
    سب سے زیادہ کیسز درج کئے گئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS