لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 1100 لوگوں کے خلاف کاروائی

0

سمستی پور : بہارمیں سمستی پور ضلع پولیس کی خصوصی مہم میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں 1100 لوگوں کے خلا ف کاروائی کی گئی ہے ۔ 
پولیس سپرنٹنڈنٹ ویکاس برمن نے آج یہاں بتایاکہ کورونا انفیکشن سے بچاﺅاور لاک ڈاﺅن پرموثراندازمیں عمل آوری کیلئے ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں خصوصی مہم چلائی گئی ۔انہوں نے بتایاکہ اس دوران لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والے 17 لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی ہے ۔ 
برمن نے بتایاکہ سمستی پور ضلع میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والے 1100سے زائد لوگوں پر کاوائی کی گئی ہے اور ان سے قریب 11 لاکھ روپے بطور جرمانہ وصول کئے گئے ہیں۔ 
اسی طرح نالندہ میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 6ہو گئی ہے جن میں سے 2 صحتیاب ہو چکے ہیں۔ بیگو سرائے کے 8 متاثرین میں سے ایک ، گیا میں 5 میں سے 4اور نوادہ میں 3 میں سے ایک مریض کورونا کو مات دے چکے ہیں ۔وہیں مونگیر میں 8 میں سے 6صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک کی موت ہو چکی ہے ۔بقیہ مریضوں کا علاج چل رہا ہے اور ان کے بھی جلد صحتیاب ہونے کی توقع ہے ۔ 
ملک کے 22 ریاستوں سے موصولہ اعدادو شمار کے مطابق بہار میں اس وائرس سے متاثر مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 51.39 اور اس کا مقام تیسرا ہے ۔ اس معاملے میں کیرل کی شرح 56.33 فیصد اور چھتیس گڑھ کی 51.52 جبکہ پور ے ملک کی شرح 12.15 ہے ۔ وہیں 21 ریاستوں کے اعدادو شمار کے مطابق بہار میں کورونا انفیکشن سے ہونے والی اموات کی شرح 1.39 ہے اور وہ پانچویں مقام پر جبکہ ملک کی شرح 3.40 ہے ۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS