واشنگٹن ،16 اپریل (اسپوتنك) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر روس کو کورونا وائرس مریضوں کے علاج کے لیے وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑتی ہے وہ
اس کی مدد کرے گا ۔ ٹرمپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں باقاعدہ ایک میٹنگ میں کہا’’مجھے لگتا ہے کہ روس کو وینٹی لیٹر کی ضرورت ہے ۔وہ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں ۔ ہم ان کی مدد کرنے جا رہے ہیں‘‘ ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں جلد ہی وینٹی لیٹر کا ذخیرہ ہو گا ،جس سے دیگر ممالک کی ضروریات کو پورا کرے گا ۔انہوں نے کہا’’ہم دیگر ممالک کی مدد کریں گے ،ہم اٹلی، سپین، فرانس، دیگر ممالک کی مدد کرنے جا رہے ہیں‘‘۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے قہرکو جھیل رہے امریکہ کے لیے روس نے طبی سامان بھیجا ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے 614،000 سے زائد کیسز اور روس میں 24،490 ہیں ۔
امریکہ وینٹی لیٹر کے لیے روس کی مدد کرے گا :ٹرمپ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS