چنڈی گڑھ : ملک میں کورونا وائرس کے سلسلے میں جاری لاک ڈاؤن کے پیش نظر چنڈی گڑھ انتظامیہ نے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں جون کے بجائے 15 اپریل سے اعلان کردی ہیں جو 15 مئی تک چلیں گی۔
چنڈی گڑھ کے اسکولوں میں ہمیشہ سے جون کے مہینے میں چھٹیاں ہوتی تھیں۔ لیکن انتطامیہ نے اب 15 اپریل سے 15 مئی تک چھٹیاں کردی ہیں اور اس دوران
سرکاری اور پرائیویٹ اسکول بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ چنڈی گڑھ انتطامیہ نے کورونا وارروم میں شہرکی حالت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ہے۔ میٹنگ میں چنڈی گڑھ کے
منتظم وی پی سنگھ بدنور اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ اگرچہ شہر میں لاک ڈاؤن اور کرفیو کے سبب اسکول پہلے سے ہی بند ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS