نئی دہلی: اے پی کے ضلع نیلور کا آرتھوپیڈک ڈاکٹرجن کی موت چینئی میں علاج کے دوران کورونا وائرس کے سبب ہوگئی تھی، ان کی آخری
رسومات کے موقع پر اس کی مخالفت کرتے ہوئے چینئی کے امباتور علاقہ میں مقامی افراد نے احتجاج کیا۔ چینئی کے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ان کی لاش کو
کئی گھنٹوں تک گاڑی میں ہی رکھنا پڑا تاکہ احتجاجیوں کو سمجھایا جاسکے اور ان کے جذبات کو سرد کیا جا سکے، جنہوں نے اس ڈاکٹر کی آخری رسومات کی شدید
مخالفت کی اور لاک ڈاون کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھروں سے بڑی تعداد میں نکل کر احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاش کی آخری رسومات کے نتیجہ
میں یہ وائرس پھیل بھی سکتا ہے۔ اس ڈاکٹر نے چینئی کے پوگاتوٹا علاقہ میں حال ہی میں اپنے نئے کلینک کا افتتاح کیا تھا، جس میں اے پی کی حکمران جماعت وائی ایس
آر کانگریس کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ اس ڈاکٹر کے وائرس سے متاثر ہونے کے فوری بعد اس افتتاحی تقریب میں شریک تمام افراد کی نشاندہی
کرتے ہوئے ان کوالگ تھلگ کردیاگیا۔
کورونا وائرس: اے پی کے ڈاکٹر کی موت۔آخری رسومات کی چینئی میں مخالفت۔افتتاحی تقریب میں شامل افراد کو کیا گیا آئیسولیٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS