نئی دہلی: بچہ کی پیدائش کے 22دن بعد سریجنا گُملا اپنی ملازمت پر واپس آگئی ہیں تاکہ اے پی کے ویزاگ میں وبا کی صورتحال سے نمٹا
جاسکے۔ اس وبا پر قابو پانے کے لئے سرگرم ہزاروں ورکرس کی طرح کمشنر گریٹر وشاکھاپٹنم میونسپل کارپوریشن(جی وی ایم سی)سریجنا نے اس بحران کے دوران
کام پر واپس آنے کا مشکل فیصلہ کیا۔ سریجنا کا تعلق 2013کے آئی اے ایس بیچ سے ہے جنہوں نے بچہ کی پیدائش کے اندرون 22دن اپنی 6ماہ کی رخصت کو کم
کرنے کا فیصلہ کیا۔ سریجنا کی اپنے چیمبر میں اپنے نوزائیدہ کے ساتھ تصویر سامنے آئی۔ یہ تصویر سوشیل میڈیا پر بڑے پیمانہ پر وائرل ہوگئی جس سے ان کے کام
کے تئیں جذبہ کی ستائش کی جارہی ہے۔ مرکزی وزیر جل شکتی گجیندر سنگھ شیخاوت نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا ”کووڈ۔19کے بحران کے
وقت،فرض کی پکار پر ردعمل ظاہر کیا ہے،جی وی ایم سی کمشنر سریجنا اپنے بچہ کے ساتھ کام پر واپس آگئی ہیں،ملک خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس کورونا
وائرس سے لڑنے والے ایسے جنگجو ہیں۔ فرض کے تئیں ان کے جذبہ کی زندہ مثال پر میں ممنونیت کا اظہار کرتا ہوں“اسی طرح کے پیامات اور نیک خواہشات کے
پیامات ان کو ان کے رفقا اور میڈیا سے مل رہے ہیں۔ ان کے کام پر ستائش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سریجنا نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا”بحران کی اس گھڑی میں
کئی افراد کچھ نہ کچھ کررہے ہیں۔ بعض افراد رقم کا عطیہ دے رہے ہیں،بعض غذا تقسیم کررہے ہیں۔ بعض زیادہ وقت تک کام کررہے ہیں۔ اسی طرح میں نے محسوس کیا
کہ کام پر واپس آجانا مناسب ہوگا۔ صرف میں نہیں،کئی خواتین اور مرد اپنے شخصی آرام کی پرواہ کئے بغیر اس وبا پر قاپو پانے کے لئے کام کررہے ہیں“کمشنر
بلدیہ نے لکھا ہے کہ ان کوملازمت پر رجوع ہونے کے سلسلہ میں ان کے ارکان خاندان کے ساتھ ساتھ حکومت کا تعاون ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ زائد احتیاط
کررہی ہیں تاکہ ان کے نوزائیدہ بچہ کو کوئی بھی انفکشن نہ ہونے پائے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
بچہ کی پیدائش کے 22دن بعد اے پی میں کمشنر بلدیہ کووڈ 19ڈیوٹی پر واپس، مرکزی وزیر نے کی ستائش
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS