اندور،:مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کوویڈ 19سے متاثرین کی تعداد 328سے بڑھکر 362 تک پہنچ گئی ہے۔چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر (سی ایچ ایم او)ڈاکٹر پروین جڑیا کے ذریعہ کل دیر رات جاری ہیلتھ بلیٹن میں انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 35بتائی گئی ہے۔وہیں ،متاثرین کی تعداد 362ہوگئی،جس میں 277 کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے،جبکہ 37مریضوں کو مکمل طورپر ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دئے
جانے کی اطلاع ہے۔
بتایا گیاہے کل کُل جانچے گئے 207نمونوں میں سے 144جانچ میں نگیٹو پائے گئے ہیں،جبکہ انہی میں سے اندور ضلع کے 56مریض متاثر،دیواس کے تین اور اجین اور کھرگون ضلع کے ایک ایک مریض جانچ میں متاثر پائے گئے ہیں۔اسی کے ساتھ 300نمونوں کی جانچ کو یہاں لیب میں انڈر پروسیز بتایا گیا ہے۔
اندور میں 362 کوویڈ19 سے متاثر،35کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS