میکس اسپتال کے ڈاکٹر، نرس اور دیگر اسٹاف کورونا سے متاثر

0

نئی دہلی: دہلی کے ساکیت میں واقع میکس اسپتال کے ایک ڈاکٹر، ایک نرس اور ایک اسسٹنٹ میڈیکل اسٹاف کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ 
اسپتال کی جانب سے پیر کے روز اس کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسپتال نے ایک بیان میں کہا کہ طبی اسٹاف میں انفیکشن باہر سے آیا ہے اور یہ اسپتال کے اندر کا 
معاملہ نہیں ہے۔ 
اسپتال نے بیان میں کہا کہ کچھ دن پہلے امراض قلب کے دو مریض اسپتال میں داخل ہوئے تھے جنہیں کووڈ۔ 19 سے متاثر پایا گیا ہے۔ ان کے رابطے میں آئے 39
طبی اہل کاروں کو اسپتال میں ہی علیحدہ ونگ میں کوارنٹین کیا گیا ہے۔
 ان سبھی اسٹاف میں ابھی کورونا کی علامات پائی نہیں گئی ہیں۔ ان کے رابطے میں آنے کے 5 دن بعد یعنی 14 اپریل کو ان کی جانچ کی جائے گی۔
 اسپتال نے کہا کہ کووڈ وارڈ میں 154 ملازمین کام کررہے ہیں۔ ان میں کسی کو کورونا وائرس کا انفیکشن نہیں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان سبھی کو احتیاط کے 
طور پر اسپتال میں ہی رکھا جاتا ہے۔
 بیان میں کہا گیا ہے کہ سبھی ملازمین الگ الگ شفٹ میں کام کرتے ہیں اور اسپتال میں ہی رہتے ہیں تاکہ ان کے کنبے کو کورونا کا خطرہ لاحق نہ ہو۔ ان طبی اہلکاروں 
میں کسی کو کوارنٹائن نہیں کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS