مہاراشٹرمیں سب سے زیادہ ہلاکتیں، متاثرین کی تعداد1985 ہوگئی

0

نئی دہلی: تیزی سے پھیل رہی عالمی وبا کورونا وائرس كووڈ -19 نے ملک میں سب سے زیادہ تباہی مہاراشٹر میں  مچائی ہوئی ہے۔ جہاں گزشتہ 
24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وائرس سے 22 افراد کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد تقریباً ڈیڑھ سو (149)  اور کل 1985 افراد اسکی زد میں آئے 
ہیں۔ وہیں ریاست میں اب تک 217 افراد صحت مند بھی ہوئے ہیں۔ 
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9152 ہو گئی ہے اوراس  وبا سے 
مرنے والوں کی تعداد 308 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک 857 افرادکو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ مہاراشٹر میں اس وبا کے سب سے زیادہ 
متاثرین کے 224، راجستھان میں 104، دہلی میں 85، گجرات میں 84، تمل ناڈو میں 74، آندھرا پردیش میں 46، مدھیہ پردیش میں 32 اور اتر پردیش میں 31 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS