نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کل صبح 10 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ چونکہ ملک میں 21 دن تک جاری رہنے والے لاک ڈاؤن کا کل آخری روز ہے اور لاک ڈاون میں توسیع کی افواہیں بھی بازار میں ہیں۔ جبکہ متعدد ریاستوں نے پہلے ہی لاک ڈاون میں 30، اپریل تک توسیع کا اعلان کر دیا ہے جن میں پنجاب ، اڈیشہ ، تلنگانہ اور مہاراشٹرا شامل ہیں۔
ابھی تک مرکزی حکومت کی طرف سے ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کو وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ بات کی تھی۔ اس میٹنگ کے بعد یہ بات نکل کر آئی تھی کہ لاک ڈاون کو کم سے کم دو ہفتوں یعنی اس پورے مہینے کے لئے بڑھایا جانا چاہئے۔ اب منگل کو وزیر اعظم مودی خود اس بات کا اعلان کریں گے کہ لاک ڈاون کی مدت بڑھائی جائے گی یا نہیں۔
کیا ملک گیر لاک ڈاون آگے بڑھے گا؟ وزیر اعظم مودی کل صبح 10 بجے ملک سے کریں گے خطاب
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS