اجین:مدھیہ پردیش کے اجین کے بھیرو گڑھ تھانہ علاقے میں واقع ایک ندی میں نابالغ سمیت تین لوگوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے الٰہی پور کے رہنے والے راج پال(10)،دیوی سنگھ(20) اور ارون(20)کل گمبھیرندی میں نہانے گئےتھے۔نہاتے وقت گہرے پانی میں چلے جانے کی وجہ سے تینوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔حادثے کے بعد پولیس نے تینوں لاشیں ندی نکال لی ہیں۔پولسی نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS