جی -20 ممالک کی میٹنگ 15 اپریل کو

    0

    ریاض: کوروناوائرس 'كووڈ -19' سے عالمی  معیشت  کے لئے پیداہونے والے چیلنجوں پربات چیت کے لئے دنیا کی 20 بڑی معیشت والے ممالک کے گروپ جی -20 کے وزرائے مالیات اورمرکزی بینکوں کے گورنرز 15 اپریل کو میٹنگ کریں گے۔
     نیوزایجنسی نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ عام طور پر جی -20 کے وزراء مالیات کی میٹنگ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اورعالمی بینک کے روایتی اجلاس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں ہوتی ہے، لیکن موجودہ  حالات کو دیکھتے ہوئے یہ  میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہو گی۔
    جی -20 کے وزراء مالیات اورسنٹرل بینکوں کے گورنرز کی 31 مارچ کو  اختتام پذیر میٹنگ کے دوران  کورونا  وائرس کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے  لائحہ
    عمل تیار کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS