مزدور تنظیموں نے کام کے گھنٹے بڑھانے کی مخالفت کی

0

نئی دہلی: مختلف مزدور تنظیموں نے مزدوروں کے لئے کارخانوں میں کام کے لئے 8گھنٹے کی جگہ 12گھنٹے کام کرنے کی مخالفت کی ہے۔ 
مزدور تنظیموں نے میڈیا میں آئی اس سے متلق خبروں پر محنت اور روزگار کی مرکزی وزارت کو لکھے خط میں کہا کہ اس سے مزدوروں کا استحصال بڑھے گا۔ خبروں کے مطابق حکومت فیکٹری ایکٹ 1948میں تبدیلی کی تیاری کررہی ہے۔ اس میں مزدوروں کے لئے کارخانوں میں کام کرنے کے یومیہ گھنٹے آٹھ سے بڑھاکر 12ہوجائیں گے۔ اس سے مزدوروں کو ہر ہفتہ 72 گھنٹے کام کرنا ہوگا۔ 
مزدور تنظیموں نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو روزگار کے مواقع بڑھانے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے مزدور طبقہ بھاری دباو میں ہے اور چھٹنی کا خطرہ جھیل رہا ہے۔ ایسے وقت میں حکومت کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کام دلانے کی کوشش کرنی چاہئے، اس سے لوگوں کے ہاتھ میں پیسہ آئے گا اور بازار میں مانگ بڑھے گی جس سے معیشت کو مضبوطی ملے گی۔
 مزدور تنظیموں نے کہا کہ حکومت کو اس تجویز پر آگے غور نہیں کرنا چاہئے اور مزدوروں کے لئے اس بحران کے وقت میں روزی روٹی کا انتظام کرناچاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS