نئی دہلی: آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وزیراعظم مودی کو تجویز پیش کی کہ لاک ڈاون کو صرف ان ہی علاقوں میں محدود رکھنا چاہئے جہاں پر یہ وائرس پھیلا ہے۔ انہوں نے ریڈ زون کا اس سلسلہ میں حوالہ دیا۔ وزیراعظم کی جانب سے ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ کی گئی ویڈیو کانفرنس کے موقع پر انہوں نے یہ تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے 676 منڈلوں میں سے صرف 81منڈلوں میں ہی کورونا وائرس کا مرض پھیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے کورونا وائرس پر ڈاٹا انالائسس کیا ہے اور بعض دلچسپ حقائق کا پتہ چلایا ہے۔ جگن نے مزید کہا کہ 37منڈلوں کو ریڈ زون قرار دیاگیا ہے اور 44منڈلوں کو آرینج زون۔ریاست نے کورونا وائرس کے معاملات کی 141کلسٹرس میں زمرہ بندی کی ہے۔ بقیہ 595منڈلوں کو گرین زون قرار دیاگیا ہے جو عملا متاثر نہیں ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ ریاست کے صرف 81منڈل ہی کورونا وائرس سے متاثر ہیں، اسی لئے صرف ان ہی علاقوں تک لاک ڈاون کو محدود رکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ان کے خیال میں لاک ڈاون کو صرف ریڈ زون کے علاقوں تک ہی محدود کرنا چاہئے جبکہ عوامی اجتماعات، مالس، سنیما گھروں،عبادت گاہوں،عوامی ٹرانسپورٹ اور اسکولس میں پابندیاں برقرار رہنی چاہئے۔ ہمیں دیگر تمام مقامات پر فاصلہ بنائے رکھنے کے اقدامات کرنے چاہئے۔
متاثرہ علاقوں تک ہی لاک ڈاون محدود رکھاجائے۔وزیراعظم کو اے پی کے وزیراعلی کی تجویز
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS