کورونا کو چینی وائرس قرار دینے پر بی جے پی کے رکن اسمبلی پر چین کا اعتراض

0

 
نئی دہلی: وزیراعظم مودی کی اپیل پر اس ماہ کی 5تاریخ کو تلنگانہ بی جے پی کے واحد رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی جانب سے دھول پیٹ میں منعقدہ مشعل ریلی کے موقع پر چین کے وائرس باہر جاو کے نعرے پر ہندوستان میں چین کے سفیر کے دفتر نے اعتراض 
کیا۔ ہندوستان میں چینی سفارت کار لیوبنگ نے اس سلسلہ میں سنگھ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس وائرس کا سب سے پہلے پتہ چین میں چلا تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ چین کے ووہان میں شروع ہوا۔ یہ دنیا میں کہیں پر بھی شروع ہوسکتا 
تھا۔ چینی سفارت کار کی جانب سے لکھے گئے مکتوب کا جواب دیتے ہوئے سنگھ جو حلقہ اسمبلی گوشہ محل کی نمائندگی کرتے ہیں، نے کہا ”پوری دنیا جانتی ہے کہ ووہان شہر سے اس وائرس کی شروعات ہوئی،آپ کا کہنا ہے کہ چینی لوگ اس وبا پر قابو پانے کے لئے ہندوستانیوں کے 
ساتھ مل کرکام کرنے کو تیار ہیں۔ میں آپ کے ذریعہ چینی حکومت کو یہ پیام دینا چاہتا ہوں کہ عالمی تنظیم صحت کو چاہئے کہ وہ اس موذی وائرس سے دنیا کو بچانے کے لئے جلد از جلد اینٹی بائیوٹک متعارف کرے“۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS