کورونا وائرس: اڈیشہ بنی لاک ڈاؤن میں 30اپریل تک توسیع کرنے والی ملک کی پہلی ریاست

0

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان ریاست اڈیشہ نے لاک ڈاؤن کو 30 اپریل تک بڑھا دیا ہے۔ ملک میں 14 اپریل تک جاری لاک ڈاؤن کے بعد اس میں توسیع کرنے والی اڈیشہ ہندوستان کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ اسی دوران اڈیشہ کے سی ایم نوین پٹنائک نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ 30 اپریل تک ٹرین اور ایئر لائنز خدمات شروع نہ کریں۔ ریاست میں تعلیمی ادارے 17 جون تک بند رہیں گے۔ واضح رہے 14 اپریل تک پورے ملک میں 21 دنوں کا لاک ڈاؤن جاری ہے۔ دریں اثنا پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کی مدت میں توسیع کی جائے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران کے ساتھ گفتگو میں لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کے لئے بدھ کے روز بھی کہا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS