نئی دہلی: عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے والے کورونا وائرس كووڈ -19 کی وجہ سے اس سال 24 جولائی سے ہونے والے ٹوکیو اولمپک گیمز 2021 تک ملتوی کئے جا چکے ہیں اور کشتی کی عالمی تنظیم یونائیٹڈ ورلڈ کشتی نے فیصلہ کیا ہے کہ کشتی کے باقی اولمپک کوالیفائر 2021 میں اسی مدت کے دوران ہوں گے جو اس سال ہونے تھے۔
یونائیٹڈ ورلڈ کشتی کے ایگزیکٹو بورڈ کی فون کے ذریعے میٹنگ ہوئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ منگل کو جاری ایک بیان کے مطابق ٹوکیو اولمپک کھیلوں کے باقی کشتی کوالیفائر 2021 میں ہوں گے اور اسی مدت کے دوران ہوں گے جو 2020 میں تھیں۔ تاریخوں میں معمولی تبدیلی ہو سکتی ہے۔باقی كواليفائرس کے لئے وہی آرگنائزر رہیں گے جو 2020 میں تھے۔یونائیٹڈ ورلڈ کشتی کی آئندہ چمپئن شپ کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔30 جون تک طے یونائیٹڈ ورلڈ کشتی کی تمام چمپئن شپ کو بعد کی تاریخ کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے اور ان کی نئی تاریخوں کا فیصلہ متعلقہ منتظمین کے ساتھ بات چیت کے بعد کیا جائے گا۔
یونائیٹڈ ورلڈ کشتی نے 30 جون 2020 تک مقرر تمام بین الاقوامی ٹورنامنٹ منسوخ کر دیئے ہیں اور عالمی تنظیم نے تمام قومی کشتی فیڈریشنوں کو مشورہ دیا ہے کہ کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اپنے قومی ٹورنامنٹوں کو منسوخ کر دیں۔
کشتی کے بقیہ اولمپک کوالیفائر 2021 میں ہوں گے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS