وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس وبائی مرض اور تین ہفتوں کے ملک گیر لاکڈاون پر تبادلہ خیال کے لئے آل پارٹی میٹنگ کی۔
ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ ہوئی اس میٹنگ میں اس بیماری سے نمٹنے اور 21 روزہ ملک گیر لاک ڈاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ متعدد ریاستوں نے کہا ہے کہ 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں توسیع کی جانی چاہئے۔
وزیراعظم نریندرمودی نے اپوزیشن جماعتوں کو بتایا کہ سب سے تبادلہ خیال کے بعد ہی ملک گیرلاک ڈاؤن میں توسیع کے متعلق کوئی فیصلہ کیاجائیگا۔
خیال رہے کہ لاک ڈاون میں توسیع سے قبل وزیراعظم مودی تمام ریاستوں اور سیاسی جماعتوں سے بات چیت کر کے فیصلہ لینا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے میٹنگ میں خطاب کے دوران کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے خلاف جنگ بہت سخت ہونے والی ہے اور یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوگی ۔
واضح رہےکہ کووڈ-19سے نمٹنےکے لئے آج وزراء کے گروپ نے 15 مئی تک سبھی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے اور لوگوں کے شرکت کرنے والے سبھی مذہبی سرگرمیوں پر روک لگانے کا فیصلہ۔کیا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ حکومت چاہے21 دنوں کے لاک ڈاون کو آگے بڑھائے یانہیں، لیکن تعلیمی اداروں اور مذہبی سرگرمیوں پر 15 مئی تک روک لگانی چاہئے۔
وزیراعظم مودی نے کی آل پارٹی میٹنگ، لاک ڈاون میں ہو سکتی ہے توسیع
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS