امریکی صدر کی دھمکی کے سامنے حکومت نے گھٹنے ٹیکے: عآپ

0

عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے ہندوستان کو دی گئی دھمکی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا سختی سے جواب دینے کے بجائے حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔
سنگھ نے کہا کہ یہ بڑا ہی مایوس کن ہے کہ ایسے وقت میں جب ہندوستان کے 135 کروڑ عوام بحران کے دور سے گزر ر ہے ہیں، ملک فاقہ کشی کے دہانے پر کھڑا ہے، لوگوں کی جان جا رہی ہے، ایسے وقت میں امریکہ کے صدر ہندوستان کو دھمکی دیتے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی سخت الفاظ میں اس کا جواب دینے کی بجائے حکومت امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی یہ دھمکی صرف نریندر مودی کے لئے نہیں بلکہ ہندوستان کے 135 کروڑ عوام کو دھمکی ہے، ملک کی خودمختاری کو دھمکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف ملک کورنا وبا کے بحران کا شکار ہے، وہیں دوسری طرف مرکز میں بیٹھی بی جے پی حکومت کی سوچ اور پالیسیاں سمجھ سے باہر ہے جہاں ملک خود اس وبا کا شکار ہے، وہاں مرکز میں بیٹھی بی جے پی حکومت 19 مارچ تک مختلف ممالک کو سینٹائزر، ماسک اور وینٹی لیٹر برآمد کر رہی تھی

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS