کرونا وائرس: ہندوستان میں کل5194 معاملے درج، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35 اموات

0

کرونا وائرس وبا کے اس قہر کے درمیان ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35 اموات ہوئیں اور اس کے ساتھ ہی اب تک کل اموات 149 اموات ہو گئیں۔ مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کووڈ-19 کے معاملوں میں اضافہ ہو کر یہ5،194 ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں اموات اور متاثرین کے تعداد میں یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔  24 مارچ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ اعلان کردہ 21 روزہ ملک گیر لاک ڈاؤن کا اختتام 14 اپریل کو متوقع ہے۔ تاہم ، ہفتہ کو وزیراعظم مودی وزرائے اعلی سے دوسری میٹنگ کے بعد لاک ڈاؤن میں توسیع کے بارے میں حتمی فیصلہ سنائیں گے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS