نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کا بحران روز بروز گہرا ہوتا نظر آ رہا ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے بروز منگل یعنی آج کی شام جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وائرس میں انفیکشن ہوئے مریضوں کی تعداد 4789 ہوگئی ہے، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 124 ہوگئی ہے۔اچھی خبر یہ ہے کہ علاج کے بعد صحتیاب ہو کر 353 افراد اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس سے 13 افراد کی موت ہوئی ہے اور 508 نئے معاملات منظر عام پر آئے ہیں۔ حکومت سے وابستہ اعلی ذرائع نے منگل کے روز کہا کہ 'متعدد ریاستی حکومتوں اور ماہرین' نے مرکزی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ 14 اپریل سے 21 دن کے لاک ڈاؤن کو بڑھایا جائے۔ ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت ریاستی حکومتوں کی اس اپیل پر غور کررہی ہے۔ پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ عوام کو لمبی لڑائی کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ کابینہ کے اجلاس میں انہوں نے وزراء سے "درجہ بند اسکیم" کے ساتھ آنے کی اپیل کی تھی۔
ہندوستان میں کورونا کا قہر جاری،متاثرین کی تعداد 4789ہوئی،کل 124 اموات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS