کورونا وائرس کے بحران کے درمیان دہلی میں ماب لنچنگ کا واقعہ  

0

نئی دہلی: کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے خطرے کے درمیان ملک کے دارالحکومت میں واقع بوانا کے گاؤں ہریولی میں ماب لنچنگ کا معاملہ سامنا آیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے رائےسین میں واقعہ مرکز کی جماعت سے قریب ڈیڑھ ماہ کے بعد گاؤں واپس آنے والے ایک نوجوان کو گھیر کر بری طرح پیٹا گیا۔ اس نوجوان کو اس کے ہی گاؤں کے کچھ لوگوں نے کھیت میں لے جا کر اسے لات-گھوسے مارے اور کہا کہ آگ لگا دیں گے۔ ویڈیو میں ملزمین کہہ رہے ہیں کہ کورونا پھیلانے کی مکمل منصوبہ بندی تھی کیا بتاؤ۔ زخمی نوجوان کی شناخت دلشاد عرف محبوب علی کے نام سے ہوئی ہے۔ دلشاد اتوار کے روز لاک ڈاؤن میں مدھیہ پردیش سے سبزیوں کے ٹرک میں دہلی پہنچا تھا۔ دلشاد کو پولیس نےآزاد پور منڈی کے قریب مہیندر پارک سے پکڑکر اس کا چیک اپ کروانے کے بعد اسے گاؤں پہنچا دیا تھا۔ یہ الزام ہے کہ جیسے ہی وہ اپنے گاؤں پہنچا ایک ہنگامہ برپا ہوگیا اور گاؤں کے 3-4 لڑکے اسے پکڑکر کھیت میں لے گئے۔ اس مارپیٹ کے دوران حملہ آوروں میں سے ایک موبائل سے ویڈیو بناتا رہا، جبکہ  نوجون متاثر ہاتھ جوڑ کر بار بار رحم کی التجا کرتا رہا۔ بری طرح سے زخمی ہوئے شخص کو پہلے ایمبولینس کے ذریعے بابا امبیڈکر اسپتال لایا گیا ، جہاں سے اسے جی بی پنت اسپتال ریفر کردیا گیا۔ دہلی پولیس کے مطابق بوانا تھانے میں پولیس نے دلشاد کے والد کے بیان پر گاؤں کے کچھ لوگوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 323 ، 341 ، 506 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ دلشاد علی کے خلاف بھی آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ شخص کی حالت ٹھیک بتائی جا رہی ہے وہ اب بھی اسپتال میں داخل ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS