شملہ:ہماچل کے چمبا اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں آج صبح سات بجکر تین منٹ اور 51 سیکنڈ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جن کی شدت ریختر پیمانے پر 3.1 تھی۔مقامی محکمہ موسمیاتی کے مطابق مقامی میٹرولیوجیکل سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے زلزلہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا مرکز چمبا کی سرحد پر 32.3 ڈگری شمالی عرض البلد اور 76.6 ڈگری مشرقی طول البلد پرتھا جو سطح زمین سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ زلزلہ کی وجہ سے کسی طرح کے جان مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ریاست کے چمبا ضلع میں گزشتہ کچھ وقت سے لگاتار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جارہے ہیں۔ اگرچہ ان کی شدت کم ہی رہی ہے۔ واضح رہے کہ چمبا ضلع زلزلے کے نقطہ ںظر سے حساس ہے اور زون پانچ میں آتا ہے۔
ہماچل کے چمبا میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS