ہری دوار مہاکمبھ میلے کے لئے 375 کروڑ روپے منظور

0

نئی دہلی: اتراکھنڈ کے ہری دوار میں آئندہ سال 2021 میں منعقد ہونے والے مہا کمبھ  کے لئے مرکزی وزارت خزانہ نے 375 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔
 وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت نے اس کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ہفتہ کے روز بتایا کہ یہ رقم کمبھ میلے کے خصوصی اسسٹنس کیپٹل کے طور پر ریاستی حکومت کی تجویز کے طور پر منظور کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS