یوگی کا عوامی نمائندوں سے’ کووڈ کیئرفنڈ ‘میں عطیہ کرنے کی اپیل

0

 
نئی دہلی: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کے روز کورونا وائرس سے نبردآزما ہونے کے لئے اسپتالوں کے انفراسٹرکچر و دیگر ضروری اقدام کے لئے اراکین اسمبلی ،انڈسٹرئیلسٹ اور دیگر افراد سے ریاستی حکومت کی جانب سے تشکیل کردوہ کووڈ کیئر فنڈ میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ سی ایم آدتیہ ناتھ نے بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی کی جانب سے اپنے اراکین اسمبلی سے ایک۔ ایک کروڑ روپئے کووڈ۔19 سے لڑنے کے لئے عطیہ کرنے کی اپیل کی بھی تعریف کی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ"مایاوتی کا یہ فیصلہ قابل تعریف ہے اور ہم اس کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہلک وبا کی  اس بحرانی گھڑی میں ہر کسی کو سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھ کر ملک اور عوام کی خدمت کرنی چاہئے۔ جاری ایک بیان میں وزیر اعلی نے اسمبلی اور قانون ساز اسمبلی کے اراکین سے اپنے فنڈ سے ایک ۔ایک کروڑ روپے اورایک ماہ کی تنخواہ کووڈ کیئر فنڈ میں عطیہ کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے سرمایہ کاروں اور دیگر کاروباری گھرانوں سے بھی اس فنڈ میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے کی اپیل کی  ہے ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت کووڈ کیئر فنڈ کا استعمال ٹسٹنگ لیب کے قیام، وینٹی لیٹرس کی خریداری اور ریاست کے مختلف اضلاع میں کووڈ اسپتالوں کی تعمیر میں کرے گی۔ حکومت کی متعدد تنظیموں نے اس فنڈ کے لئے رقم دینا شروع کردیا ہے اور اسٹیٹ پرائمری ٹیچر و ملازمین نے مل کر78کروڑ روپئے اس فنڈ میں جمع کئے ہیں۔ جبکہ متعدد اراکین اسمبلی نے بھی اپنے فنڈ سے ایک ۔ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ 
وہیں ریاست کی مین اپوزیشن سماج وادی پارٹی نے بھی اپنے اراکین اسمبلی سےفی کس 1.5 کروڑ روپے پارٹی فنڈ میں جمع کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ اس کا استعمال کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے متاثرین کی مدد کے لئے راحت رسانی کے کامیوں میں کیا جاسکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS