نئی دہلی۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ ہندوستان میں بھی اس کے معاملے آئے دن تیزی سے بڑھتے نظر آرہے ہیں، ایسے میں ملک گیر لاک ڈاؤن جاری ہے۔ لاک ڈاون کی وجہ سے ملازمین اپنے اپنے دفاتر نہیں جا پا رہے ہیں۔ ایسے میں نیجی و غیر سرکاری اداروں کے ملازمین کو نوکری جانے کا ڈر بھی ستا رہا ہے۔ اس کے مد نظر وزارت محنت نے کمپنیوں کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ای پی ایف او اکاؤنٹ ہولڈرز اور کمپنیوں کو وزارت محنت سے متعلق معلومات ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج رہا ہے۔
مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملازمین کو نوکری سے نہیں ہٹایا جائے اور نہ ہی ان کی تنخواہ میں کٹوتی کی جائے۔ یہ ایڈوائزری وزارت محنت و روزگار کے سکریٹری نے جاری کی ہے۔
اگر کوئی ملازم کرونا وائرس کی وجہ سے چھٹی لیتا ہے تو بھی اس کے ڈیوٹی پر آنے جیسا ہی مانا جائے اور اس کے تحت اس کی تنخواہ نہ کاٹی جائے۔
خیال رہے کہ ای پی ایف او نے ای پی ایس پنشنرز کی پنشن بروقت دینے کی ہدایت دی ہے۔ کرونا وائرس کے وبا کو دیکھتے ہوئے ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن نے 65 لاکھ پنشنرز کو ای پی ایس (ایمپلائز پنشن اسکیم) کے تحت ماہانہ پنشن وقت پر ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔
لاک ڈاون کے دوران غیر سرکاری ملازمین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، جانئے حکومت نے کیا کہا ایڈوائزری میں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS