نئی دہلی،3اپریل(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے کھلاڑیوں سے کورونا کی وبا کے دوران ملک کا حوصلہ بڑھانے اور ماحول مثبت بنانے میں تعاون کرنے کی اپیل
کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کی صلاحیت،خود کو ڈسیپلن کرنا اورخود پر اعتماد اس وائرس کے انفیکشن کا مقابلہ کرنے کےلئے بےحد
ضروری ہے۔ مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مشہور کھلاڑیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا،’’کورونا وائرس پوری انسانیت کا دشمن ہے اور حالیہ حالات کی
حساسیت کا پتہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار اولملپک کھیلوں کو ملتوی کیاگیا ہے۔اس وبا سے پیدا مشکلات کی وجہ سے ومبلڈن
جیسے کئی دیگر اہم بین الاقوامی کھیلوں کا انعقاد اور کرکٹ سے متعلق انڈین پریمئر لیگ جیسے گھریلو کھیلوں کا انعقاد کی پہلےسے طے مدت میں تبدیلی کرنے پر
مجبور ہونا پڑا۔
وزیر اعظم نے کھیل کے میدان پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملک کو فخر محسوس کرانے والے کھلاڑیوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں ملک کا
حوصلہ بڑھانے اور مثبت ماحول بنائے رکھنے میں بےحد اہم کردار ادا کرنا ہے۔کھلاڑیوں کو لوگوں کو لاک ڈاؤن کے دوران جاری کئےجانے والے مشوروں پر
مسلسل عمل کرنےکےلئے تحریک دینی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی تربیت کے دوران سیکھی جانے والی خاص باتیں جیسے چیلنجوں کا ڈٹ کر سامنا کرنے کی
صلاحیت،خود کو ڈسپلن میں لانا،مثبت سوچ اورخوداعتمادی اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس کا مقابلہ کرنے کی سمت میں بےحد اہم اور ضروری طریقےہیں۔
مختلف کھیلوں سے جڑے 40سے بھی زیادہ اہم کھلاڑیوں نے اس ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیا جن میں بھارت رتن یافتہ سچن تیندولکر ،بی سی سی آئی چیئرمین سورو
گانگولی ،خاتون ہالی ٹیم کی کپتان رانی رام پال،مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو،کبڈی کھلاڑی اور ہماچل پردیش پولسی محکمے میں ڈی ایس پی اجے ٹھاکر،فاسٹ
رنر ہیما داس،پیرا ایتھلیٹ ہائی جمپرشرد کمار،اہم ٹینس کھلاڑی انکیتا رینا،بہترین کرکٹر یوراج سنگھ اور ٹیم انڈیا کے کپتان،وراٹ کوہلی شامل ہیں۔ نوجوانوں کے امور
اور کھیلوں کے مرکزی وزیر کرن ریجیجو اور وازارت کے دیگر سینئر افسران نے بھی اس مکالمے میں حصہ لیا۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
- Sports & Entertainment
حوصلہ بڑھانے اورماحول کومثبت بنانے میں کھلاڑی تعاون کریں:مودی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS