مرکزی حکومت کو کورونا ٹیسٹ مفت کرنے کی عرضی پر سپریم کورٹ نے بھیجا نوٹس

0

نئی دہلی: کورونا کا ٹیسٹ مفت کروانے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ،جس کی سماعت اگلے ہفتے ہوگی۔ سپریم کورٹ نے ایس جی سے عرضی کی کاپی دینے کو کہا۔ درخواست میں تمام اسپتالوں میں مفت ٹیسٹ اور علاج معالجے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پرائیویٹ لیب 4500 روپے  فی جانچ لے رہے ہیں۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ یہ ٹیسٹ مفت کیا جائے ، اس کے لئے کوئی فیس وصول نہیں کی جانی چاہئے۔ حکومت نے ٹیسٹ کے لئے 4500 روپے تک وصول کرنے کا فیصلہ منسوخ کردیا جائے۔ ملک کے ہر ضلع میں کم از کم 100 یا 50 وینٹیلیٹر ہونے چاہئیں۔ ضلعے میں کورونا وائرس کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا ہے،یہ بھی بتایا جانا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS