مہاراشٹر: 5 سی آئی ایس ایف جوان کورونا وائرس سے متاثر،علاج جاری

0

کرونا وائرس کے قہر سے مہاراشٹر میں انفیکشن لگاتار بڑھ رہا ہے۔ مریضوں کی تعداد 350 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اس مہلک وبا کی زد میں اب سی آئی ایس ایف کے پانچ جوان بھی آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مہاراشٹر میں سی آئی ایس ایف کے 5 جوانوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے، جس کے بعد انھیں سخت نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان جوانوں کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سی آئی ایس ایف کے پانچ جوانوں میں کورونا وائرس کی تصدیق سے قبل ممبئی کے سی ایس ٹی ریلوے پولس اسٹیشن کے ایک کانسٹیبل کو بھی کورونا انفیکشن میں مثبت پایا گیا تھا۔ ریلوے پولس کے اس کانسٹیبل کو 30 مارچ کو کلیان کے رکمنی بائی اسپتال سے کستوربا اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں کورونا ٹیسٹ کرائے جانے پر ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا۔ اس کانسٹیبل کا علاج بھی فی الحال جاری ہے۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لیے ریاستی حکومت و انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے لیکن کورونا کا قہر لگاتار بڑھ رہا ہے۔ بدھ کے روز ریاست میں کل 7 لوگ اس وائرس کی وجہ سے موت ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS