نئی دہلی:مرکزی حکومت نے کچھ ریاستوں کی طرف سے کورونا کی وجہ سے نافذ مکمل لاک ڈاؤن کے دوران اپنی طرف سے کچھ معاملوں میں رعایت دیئے جانے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مکمل لاک ڈاؤن کو پوری سختی سے نافذ کرنے کے لئے کہا ہے۔
مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آج لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت پورے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے لیکن ایسا پتہ چلا ہے کہ کچھ ریاستیں اور مرکززیر انتظام علاقے اس بارے میں جاری رہنما اہدایات سے الگ بھی کچھ رعایتیں دے رہی ہیں۔انهونے کہا ہے کہ رہنما ہدایات سے الگ دی جا رہی رعایات مکمل لاک ڈاؤن کی ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کو پوری طرح نافذ کیا جائے اور ہدایات سے الگ کوئی رعایت نہیں دی جانی چاہئے۔
ریاستیں مکمل لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کریں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS