نئی دہلی: دہلی میں ایک اور سرکاری ڈاکٹر کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ڈاکٹر کی رپورٹ مثبت ہونے کے بعد اسپتال بند کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد اسپتال کو سینیٹائز کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ محکمہ صحت نے یہ اطلاع دی ہے کہ دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 23 نئے معاملوں کے سامنے آنے کے بعد منگل کے روز متاثرہ افراد کی تعداد 120 ہوگئی تھی۔ ان 120 واقعات میں 24 افراد ایسے ہیں جو نظام الدین مغرب میں ایک مذہبی اجتماع میں شریک ہوئے تھے۔ دہلی کے محکمہ صحت کے مطابق پانچ افراد کو اسپتال سے چھٹی سے دی گئی ہے، اور ابتک دو شخص کی موت ہو چکی ہے۔ جس ڈا کٹر میں کورونا مثبت پایا گیا ہے، وہ دہلی حکومت کے دہلی اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ میں ڈاکٹر ہیں۔ اس اسپتال یا ڈاکٹر کا کورونا سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اسپتال کے دفاتر او پی ڈی اور لیب کو سینیٹائز کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس ڈاکٹر کے ساتھ رابطے میں آنے والے لوگوں کو بھی کوارنٹائن کیا جارہا ہے۔ اسپتال کے ڈائریکٹر بی ایل شیروال نےمیڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹر کے بھائی اور بھابی برطانیہ سے آئے تھے،ان سے ڈاکٹر کو انفیکشن ہونے کا امکان ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS