یوگی نےمزدوروں کے کھاتوں میں 611کروڑ روپئے ٹرانسفر کئے

0

لکھنؤ:اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مہاتما گاندھی گرامین روزگار گارنٹی اسکیم(منریگا) کے 27لاکھ 15ہزار مزدوروں کے کھاتے میں پیر کو 661 کروڑ روپئے کی رقم ٹرانسفر کردی۔ یوگی نے اپنے سرکاری رہائش گاہ پر ایک سادے پروگرام میں مزدوروں کے کھاتے میں یہ رقم ٹرانسفر کرائی۔ اس کے ساتھ ہی سال میں 100 دن کے کام کی گارنٹی والی اسکیم کے مزدوروں کی بقیہ رقم کی ادائیگی کردی گی۔اس موقع پر یوگی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مزدوروں سے بات چیت کے دوران مطلع کیا کہ انہیں جلد ہی تین مہینے کا مفت راشن اور اجولااسکیم کے مستفیدین کو مفت ایل پی جی سلنڈر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریب سماج کے مفادات کے لئے پرعزم ہے۔ اور انہیں کسی بات کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔وزیر اعلی نے وارانسی کی خاتون مزدور سنستا دیوی سے بھوجپوری میں بات کی۔اس کے علاوہ انہوں نے مرزا پور کے منیش کمار اور گورکھپور کے ساوتری دیوی سے بھی بات کر انہیں ہر ممکن مدد کا بھروسہ دلایا۔قابل ذکر ہے کہ ریاستی حکومت پہلے ہی صوبے کے 20لاکھ رجسٹرڈ مزدوروں کے کھاتوں میں ایک ۔ایک ہزار روپئے جمع کرا چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS