گجرات : کووڈ19سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ 58

0

گاندھی نگر: گجرات میں کورونا وائرس کووڈ19سے متاثرہ افراد کی تعداد اتور کو بڑھ کر 58ہو گئی۔جبکہ اس وبا سے ایک شخص کی موت واقع ہو جانے سے ریاست میں اب تک  مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ ریاستی صحت سکریٹری ایسوسی
ایٹ کمشنر جینتی روی نے کہا کہ کورونا کے تین نئے کیسیز سامنے آئے ہیں۔ جس سے ریاست میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 58 ہوگئی ہے ، جن میں سے 21 احمد آباد میں ، 9 بڑودہ اور 9گاندھی نگر میں ، 8راجکوٹ میں ،7سورت ،اور  
سومناتھ ، مہیشنا ، بھاون نگر اور کچھ ایک -ایک  ہیں۔ نئے تین کیسز مقامی احمد آبادکے ہیں ، ان میں 34 سال کے ایک شخص نے  اندرون ملک سفر کیا ہے ۔اس کے علاوہ 67 سال کی ایک خاتون اور 34 سالہ شخص ہے۔احمد آباد میں آج ایک 47 سالہ
شخص کی موت کورونا وائرس کے انفیکشن کے باعث ہوگئی۔ اسے ذیابیطس کی بیماری بھی تھی۔ جبکہ گذشتہ کل ، چارمزید افراد کی موت وہاں کے اسپتال میں ہو گئی تھی۔ ان میں  85 سالہ احمد آباد کی ایک خاتون جو ذہنی طور پر بیمار بھی تھی، ذیابیطس
اور دل کی بیماری میں مبتلا بھاو نگر کا ایک 70 سالہ شخص اور سورت میں ہیرے کے کاروبار سے وابستہ 69 سالہ شخص تھا۔کورونا سے متاثرہ مریض کی موت کا پہلا واقعہ گذشتہ اتوار کو سامنے آیا تھا۔
ریاست میں ، 19 ہزار 661 افراد کو 14 دن کے لئے قرنطینہ(isolation centre  )میں رکھا گیا ہے۔ اس میں سے 696 افراد کو سرکاری قرنطینہ میں ہیں جبکہ18 ہزار 784  کو گھروں میں اور 181  کو نجی قرنطینہ
میں رکھا گیا ہے۔ پولیس نے قرنطینہ کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے 236 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کئے ہیں۔ ریاست میں اب تک پانچ کروڑ ایک لاکھ 35 ہزار 152 افراد پر سروے کیا گیا ،جن میں سے 58 ہزار 350 افراد ملک
میں اور 12 ہزار 782 افراد بیرون ملک سفر کرچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS