کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ ساتھ خود مختار اداروں کے ذریعہ بھی اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بھی اہم قدم اٹھایا ہے۔ آر بی آئی نے سود کی شرح یعنی ریپو ریٹ میں صفر اعشاریہ سات پانچ فیصد کی تخفیف کی ہے۔ آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے جمعہ کے روز کہا کہ ریپو شرح کو موجودہ وقت میں 5اعشاریہ 15فیصد سے کم کرکے 4.4 کردیا گیا ہے۔ ایم پی سی کے چھ اراکین میں سے 4نے اس کی حمایت میں ووٹ دیے۔ اس کے ذریعہ ہوم لون سمیت دیگر قرض کی ای ایم آئی میں کمی آنے کی امید ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS