جرمن میں کورونا وائرس جانچ کی نئی کٹ تحقیق

0

کورونا وائرس دنیا کے لیے سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ وائرس کی تشخیص کے لیے مناسب وسائل، دوائیں اور جانچ نہیں ہیں۔ فی الحال کویڈ۔19کے مریضوں کی تصدیق کرنے میں دو دن یا اس سے بھی زیادہ لگ جاتے ہیں۔ ایسے حالات میں جرمنی کی ایک کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ذریعہ تحقیق کی گئی نئی جانچ کٹ سے یہی جانچ صرف ڈھائی گھنٹے میں ہوسکے گا اور مرض کی تصدیق کی جاسکے گی۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی جانچ اور علاج کی تحقیق پوری دنیا میں ہو رہی ہے تاکہ اس مرض سے ہو رہی اموات سے نجات حاصل کی جاسکے۔
’بلوم برگ‘ میں شائع خبر کے مطابق رابرٹ باش، جی ایم بی ایچ کے سی ای او وولک مارک ڈینر نے یہ دعویٰ کیا ہے۔ ان کے مطابق اس جانچ کٹ کے ذریعہ صرف ڈھائی گھنٹے میں کورونا وائرس کی تصدیق کی جاسکے گی، اور متاثرہ مریض کو قرنطینہ کیا جاسکے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS