عام آدمی پارٹی نے جاری کیا انتخابی منشور

0

عام آدمی پارٹی نے اسمبلی انتخابات 2020 کے لئے آج اپنا انتخابی منشور جاری کیا ہے۔ انتخابی دستاویز جاری کرتے واقت وزیر اعلیٰ اروند کجریوال اور دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا موجود رہے۔ منیش سسودیا نے کہا کہ آپ پارٹی کا منشورایک خواب ہے کہ ہر خاندان کو خوشحال بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت دہلی والوں کو معیاری تعلیم، صحت، صاف پانی، چوبیس گھنٹے بجلی دے گی۔پارٹی لیڈراور راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ آپ پارٹی آخری 3 دن میں اپنی مہم کو بڑھائے گی۔ خیال رہے کہ دہلی میں حزب اختلاف کی بی جے پی اور کانگریس نے پہلے ہی انتخابی دستاویزات جاری کردیئے ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS