نئی دہلی: سپریم کورٹ نے قومی راجدھانی کے شاہین باغ میں دھرنا و مظاہرہ کو ہٹانے سے متعلق درخواست کی فوری سماعت کی اپیل کے سلسلہ میں مینشنگ رجسٹرار کے پاس جانے کی درخواست گزار کو منگل کو ہدایت دی۔ درخواست گزار نند کشور گرگ کی جانب سے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی بنچ کے سامنے درخواست کا خاص طور سے ذکر کیا اور فوری سماعت کی درخواست کی، لیکن عدالت عظمیٰ نے کہا کہ وہ اس کے لئے مینشنگ رجسٹرار کے پاس جائیں۔ عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شاهين باغ میں جاری دھرنا و مظاہرہ کوہٹایا جائے تاکہ كالندي کنج -شاہين باغ کا راستہ پھر سے کھل سکے۔ اس کے لئے عدالت نے مرکزی حکومت اور متعلقہ محکمہ کو حکم دیئے۔ پٹیشن میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر دھرنا و مظاہرہ پر پابندی عائد کرنے کے لئے عدالت مرکزی حکومت کو ہدایات جاری کرنے کا حکم دے۔ كالندي کنج-شاہین باغ راستہ بند ہونے سے مسافروں کو ہونے والی دقتوں کا حوالہ دیتے ہوئے درخواست میں کہا گیا ہے کہ لوگ ڈی این ڈی فلائی اوور اور آشرم جیسے متبادل راستوں سے سفر کرنے پر مجبور ہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کا قیمتی وقت اور ایندھن کی بربادی ہو رہی ہے۔
شاہین باغ مظاہرہ: مینشنگ رجسٹرار کے پاس جانے کی سپریم کورٹ کی ہدایت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS