نئی دہلی: چین میں پھیلے کورونا وائرس سے عوام پر خوف طاری ہے۔ جس کے سبب چین سے ہندوستانیوں کو ائیر انڈیا کی خصوصی پروازوں کے ذریعہ ہندوستان لایا جا رہا ہے۔ چین کے ووہان سے آج ایئر انڈیا کی دوسری خصوصی پرواز دہلی ائیر پورٹ پہنچی ہے، جس میں 323 ہندوستانی اور 7 مالدیپ شہری بھی شامل تھے۔
واضح رہے کہ چین کے ووہان سے اس سے قبل آنے والے طیارے میں 324 ہندوستانی شہریوں کو دہلی ائیر پورٹ لایا گیا تھا۔ جہاں سے مسافروں کو مانیسر میں بنے خصوصی کیمپوں میں پہنچایا گیا، ان سبھی کو 14 دنوں کے یہاں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹرس کے مطابق 14 دن میں اس کے اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔ تاکہ دوسرے لوگ اس سے متاثرنا ہوں۔ اس لیے ان لوگوں کو خصوصی کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔
کورونا وائرس: چین کے ووہان سے 323 ہندوستانی ہندوستان پہنچے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS