پرویش ورما کے متنازعہ بیان پر کجریوال نے دیا جذباتی نوعیت کا جواب

0

دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند  کجریوال نے بی جے پی ممبر پاریمنٹ پرویش ورما کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ 5 سالوں میں میں نے دہلی کے ہر بچے کو اپنا بچہ سمجھا ہے، اور ان کے لئے اچھی تعلیم کا انتظام کیا ہے، کیا اسی وجہ سے میں دشت گرد ہوں؟ میں نے عوام کے لئے مفت دواؤں اور ٹیسٹوں کا انتظام کیا، کیا یہ کوئی دہشت گرد کرتا ہے؟
اروند کجریوال نے کہا کہ میں ڈائبٹیز کا مریض ہوں، میں دن میں 4 بار انسولین لیتا ہوں، ڈائبٹیز کا کوئی مریض انسولین پر ہے اور وہ 3-4 گھنٹوں تک کچھ نہیں کھاتا ہے تو وہ مر جاتا ہے۔ ایسی صورتحال میں بدعنوانی کے خلاف دو بار، ایک بار 15 دن اور پھر 10 دن تک بھوک ہڑتال کی ہے۔ میں نے اپنی زندگی کو ملک کے لئے خطرے میں ڈالا۔ گزشتہ 5 سالوں میں انہوں نے مجھے حراساں کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا، میرے گھر، دفتر میں ریڈ پڑوائی، میرے خلاف مقدمات درج کئے، میں دہشت گرد کیسے ہو سکتا ہوں؟ واضح رہے کہ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ پرویش ورما نے اروند کجریوال کے خلاف بیان دیا تھا اور انہوں دہشت گرد بتایا تھا۔جس جا جواب کجریوال نے دیا۔ پرویش ورما نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ کجریوال ایک دہشت گرد ہیں۔ ان کے اس بیان پر عام آدمی پارٹی نے پرویش ورما کے خلاف  دہلی کے چیف الیکٹورل افسر کے پاس شکایت درج کی تھی اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS