نئی دہلی:سپریم کورٹ نے مشہور گلوکارہ انورادھا پوڈوال کی ایک منتقلی درخواست پر جمعرات کو اس خاتون کو نوٹس جاری کیا جس نے پوڈوال اور ان کے شوہر کو اس کابایولوجیکل والدین ہونے کا دعوی کیا ہے، اس کے ساتھ ہی فیملی عدالت میں دائر درخواست کی سماعت پر روک لگا دی ہے۔پوڈوال نے کیرالہ کی ترواننت پورم کی فیملی عدالت میں اس عورت کی طرف سے دائر عرضی کو ممبئی منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔کیرالہ کی 45 سالہ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ پوڈوال اور ان کے شوہر ہی ان کے بایولوجیکل والدین ہیں۔الزام لگانے والی خاتون نے پوڈوال خاندان سے 50 کروڑ روپے بطور معاوضہ اور پراپرٹی میں ایک چوتھائی حصہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے ترواننت پو رم کی فیملی عدالت میں خاتون کی دائر درخواست قبول کرتے ہوئے پوڈوال کو سمن کیا تھا، جس کے بعد گلوکارہ کو عدالت کا رخ کرنا پڑا ہے۔
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Regional
- Kerala, Other States & UT
- Opinion & Editorial
- Politics
انورادھا پوڈوال کی درخواست پر سپریم کورٹ کا کیرالہ کی خاتون کو نوٹس
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS