نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہوئی پولیس بربریت کے معاملے میں دہلی پولیس نے 70 مشتبہ افراد کی تصاویر جاری کی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ لوگ تشدد میں متحرک تھے۔ یہ تصاویر سی سی ٹی وی فوٹیج سے نکالی گئی ہے اور عوام سے ان لوگوں کی شناخت کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ پولیس نے ان لوگوں کو تلاش کرنے پر انعام بھی رکھا ہے۔
غور طلب ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 15 دسمبر 2019 کو ناخوشگوار واقعات پیش آئے تھے۔ اور اس پورے معاملے کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہیں۔ جس میں پولیس اہلکاروں کے ذریعہ طلباء پر بے رحمی سے لاٹھی ڈنڈے برسائے گئے اور آنسو گیس وغیرہ کے گولے بھی داغے گئے تھے۔ اتنا ہی نہیں لائبریری اور پارکنگ وغیرہ میں پولیس اہلکاروں نے جو توڑ پھوڑ کی تھی اس کے بھی ویڈیوز خوب وائرل ہوئی ہے۔ جس کے نتیجے میں متعدد طلباء شدید زخمی ہوئے تھے اور ایک طالب علم کی ایک آنکھ بھی خراب ہوچکی ہے۔ لیکن آج پولیس نے ہی مشتبہ افراد کی تصاویر جاری کی ہیں۔
- Business & Economy
- Regional
- Delhi NCR
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
- Sports & Entertainment
جامعہ پولیس بربریت معاملہ: پولیس نے 70مشتبہ افراد کی تصاویر جاری کی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS