نئی دہلی: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور جے ڈی یو لیڈر پرشانت کشور کے مابین اختلاف کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ کیونکہ جے ڈی یو نے پرشانت کشور اور پون ورما کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ واضح رہے کہ شہریت قانون اور دیگر مسئلے پر نتیش کمار اور پرشانت کشور کے درمیان اختلافات چل رہے تھے۔ ایک دن قبل نتیش کمار نے کہا تھا کہ انہوں نے پرشانت کشور کو امت شاہ کے کہنے پر پارٹی میں رکھا تھا۔ جس کے بعد پرشانت کشور نے نتیش کمار کو جھوٹا ثابت کیا تھا۔ جے ڈی یو نے پرشانت کشور کے علاوہ پون ورما کو بھی باہر کا راستہ دکھایا ہے۔پون ورما نے بی جے پی اور جے ڈی یو سمجھوتے پر سوال اٹھائے تھے۔ جے ڈی یو کے ذریعہ پرشانت کشور کو نکالے جانے پر پرشانت کشور نے ٹویٹ کے ذریعہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے خواہشات بھی ظاہر کی ہے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
- Sports & Entertainment
جے ڈی یو نے پرشانت کشور اور پون ورما کو پارٹی سے کیا باہر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS