معروف فلاحی و سماجی ادارہ رحمن فاؤنڈیشن، جو برسوں سے ملک و بیرونِ ملک تعلیم، صحت، خواتین کی بااختیاری، اور معاشرتی بھلائی کے مختلف منصوبوں پر سرگرمِ عمل ہے، نے اب دہلی میں بھی اپنی طبی خدمات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ الحمدللہ، دہلی کے علاقے فراش خانہ، لال کنواں میں قائم ہونے والے “رحمن فاؤنڈیشن کیئر کلینک” کا مقصد دہلی کے عوام کو کم خرچ میں معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس کلینک میں عام مریضوں کے لیے جنرل او پی ڈی صرف 30 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ خون، پیشاب اور دیگر ضروری لیبارٹری ٹیسٹوں پر 50 فیصد تک رعایت دی جا رہی ہے۔ یہاں شوگر ٹیسٹ، نیبولائزر، سی بی سی، لیور فنکشن، کڈنی فنکشن، لپڈ پروفائل اور تھائیرائیڈ جیسے اہم ٹیسٹ نہایت کم قیمت میں کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین کے لیے خصوصی امراضِ نسواں و زچہ و بچہ کلینک بھی موجود ہے۔ مریضوں کی تشخیص و علاج کے لیے ایک ماہر اطباء کی ٹیم تعینات کی گئی ہے، جن میں شامل ہیں: ڈاکٹر محمد عدنان (ایم ڈی، یونانی) صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک، لیڈی ڈاکٹر سلطنت (بی یو ایم ایس، ماہر امراضِ نسواں و زچہ و بچہ) دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک، اور ڈاکٹر رفیع (بی یو ایم ایس، جنرل فزیشن) شام 6 بجے سے رات 11 بجے تک۔ یہ تمام سہولیات مکمل شفافیت، خلوص اور خدمت کے جذبے کے ساتھ فراہم کی جا رہی ہیں۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ رحمن فاؤنڈیشن براہِ راست معروف اسلامی اسکالر حضرت مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی نگرانی میں کام کر رہا ہے، جس کی بدولت ادارے کے تمام منصوبے منظم، منصفانہ اور مؤثر انداز میں جاری ہیں۔ “رحمن فاؤنڈیشن کیئر کلینک” کا قیام ایک اہم فلاحی قدم ہے جو دہلی کے عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک صحتمند اور مثبت معاشرتی تبدیلی کی جانب پیش قدمی بھی ہے۔ میڈیا، اہلِ خیر، اور عوام الناس سے گزارش ہے کہ اس خدمتِ خلق کے منصوبے کو عام کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS